عالمی عدالت کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، خالد قادری

120

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما خالد قادری نے عالمی عدالت کی جانب سے سچائی اور حقیقت پر مبنی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ بھارت دہشت گرد ہے، جو مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں دہشت گردی کی وارداتیں اور خون کی ہولی کھیل رہا ہے مگر دوسرے ممالک میں بھی دہشت گردی کروا کر وہاں کے امن و امان کو خراب کررہا ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازش کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے پاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔