مہران یو نیورسٹی کے ملازمین کے مسائل فوری حل کیے جائیں، میوا

133

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مہران یونیورسٹی ورکرز ایسوسی ایشن (میوا) کی جانب سے ملازمین کے جا ئز مسائل حل کر انے اور مطا لبا ت منو انے کے لیے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظا ہر ے میں شریک ملازمین یو نیو رسٹی انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر میوا کے صدر سید اشتیاق علی شاہ، قادر بخش برفت، وحید مراد کھوکھر اور غلام مرتضیٰ سمیت دیگر رہنمائوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ملازمین کے جائز مسائل کئی بار انتظامیہ کے سامنے پیش کرچکے ہیں لیکن انتظامیہ میڈیکل کارڈ، کچے ملازمین کو مستقل کر نے ،ٹیکنیکل الا ئو نس ،ملازمین کی کالونی کو رہا ئش کے قابل بنا نے ،فوتی کو ٹہ کے تحت نوکریاں دینے اور ملازمین کے بچوں کی تعلیم سمیت دیگر جا ئز مسائل انتظا میہ حل نہیں کر رہی ہے ،انہو ںنے کہا کہ جا ئز حقوق ما نگنے پر یو نیو رسٹی انتظا میہ کی جانب سے ہما رے خلاف انتقامی کا روائیاں شروع کر دیں گئی ہیں جس کے تحت غریب ملازمین کی تنخو اہیں بند کر نے اور ملازمین کا ریکا رڈ خراب کر نے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین ذہنی اذ یت سے دو چار ہیں۔ انہو ںنے متعلقہ اداروں سے مطا لبہ کیا کہ مہران یو نیورسٹی کے ملازمین کے جا ئز مسائل فوری طو ر پر حل کرکے انہیں ذہنی اذیت سے نجا ت دلا ئی جا ئے دوسری صورت میں تادم مر گ بھو ک ہڑ تا ل شروع کی جا ئے گی۔