قال اللہ تعالی و قال رسول اللہ ﷺ

318

یقینا جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور عمل صالح کر رہے ہیں عنقریب رحمان اْن کے لیے دلوں میں محبت پیدا کر دے گا پس اے محمدؐ، اِس کلام کو ہم نے آسان کر کے تمہاری زبان میں اسی لیے نازل کیا ہے کہ تم پرہیز گاروں کو خوشخبری دے دو اور ہٹ دھرم لوگوں کو ڈرا دو۔ ان سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں، پھر آج کہیں تم ان کا نشان پاتے ہو یا اْن کی بھنک بھی کہیں سنائی دیتی ہے؟۔ (سورۃ مریم:96تا 98)

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کون سا کام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وقت پر نماز ادا کرنا۔ میں نے پوچھا پھر کون سا عمل؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری زبان سے کسی کو ایذا نہ پہنچے (نہ برا بھلا کہو) نہ غیبت کرو، نہ کسی پر تہمت لگائو۔
(ترغیب و ترہیب بحوالہ طبرانی)