سو وارداتوںمیں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 3 کارندے گرفتار

105

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سکھن پولیس نے 100سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان شاہ لطیف کے علاقے ظفر ٹاؤن کے قریب مین نیشنل ہائی وے پر ڈکیتی میں ملوث تھے،ملزمان 10جون کو ایزی لوڈ فرنچائزکے مالک عنایت سے اسلحے کے زور پر 88لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ، عنایت یہ رقم بینک میں جمع کرانے کیلیے جا رہا تھاکہ راستے میں لوٹ لیا گیا۔پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم کی مدد سے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 سے گرفتار کیاجن سے غیر قانونی اسلحہ ،چھینے گئے 10 موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدہوئی ۔ملزمان نے 88لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واردات میں مجموعی طور پر 7 ملزمان نے حصہ لیا تھا۔