صحافی ہاؤسنگ سوسائٹی کا اجلاس عام آج ہوگا

269

کراچی(پ ) ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کراچی نوید عباسی نے کوآپریٹو انسپکٹر محمد اشفاق کو صحافی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشن آبزرور مقرر کردیا ہے جبکہ سوسائٹی کا 16 واں سالانہ اجلاس آج (اتوار کو) سائٹی آفس پر منعقدکیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت سینئر صحافی اطہر ہاشمی کریں گے۔ سوسائٹی کے ارکان کو اجلاس میں شرکت کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی، سوسائٹی سیکرٹری شاہد میاں نے ارکان سے درخواست کی ہے کہ وہ 21 جولائی کی صبح 10 بجے تک الآصف اسکوائر سے آگے سپر ہائی وے پر واقع ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب جمع ہوجائیں جہاں سے انہیں سوسائٹی آفس واقع سیکٹر فائیو اے اسکیم33 لے جایا جائے گا اور اجلاس ختم ہونے کے بعد واپس چھوڑ دیا جائے گا۔