عبدالجمیل خان کی حج روانگی پر عاشق علی خان قائم مقام امیر ضلع مقرر

124

کراچی(اسٹاف رپوٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیرعبدالجمیل خان جمعرات کوفریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔انہوں نے اپنی عدم موجودگی میں نائب امیر ضلع عاشق علی خان کو قائم مقام امیر ضلع کورنگی مقرر کیا ہے ۔قائم مقائم امیر ضلع عاشق علی خان نے ذمہ داران ضلع اور ناظمین علاقہ جات کے اجتماع میں قائم مقام امیر ضلع کا حلف اٹھا کر تنظیمی ذمے داری سنبھال لی ہے ۔