مہنگائی کے خلاف اے این پی کاجلسہ آج ہو گا ایمل ولی مہمان خصوصی ہوںگے

119

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے تحت مہنگائی کے خلاف آج اتوار کوشام7بجے اسپتال چورنگی لانڈھی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا، مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے نوجوان رہنماء و خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان ہوں گے ،ایمل ولی پہلی بارکراچی کادورہ کریں گے، کارکنان انہیں شام 5 بجے ائیر پورٹ سے جلسہ گاہ لے کر آئیں گے ، ریلی کی قیادت صوبائی صدر شاہی سید خود کریں گے۔