گرینڈڈیموکریٹک الائنس کا اعلیٰ سطحی اجلاس 26جولائی کوہوگا

158

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)کااعلیٰ سطح کا اجلاس 26 جولائی کو کنگری ہاؤس کراچی میں ہوگا اجلاس میں جی ڈی اے کے مرکزی رہنما شرکت کریں گے۔ انفارمیشن سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور جی ڈی اے کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور اورسندھ حکومت کی ناقص کارکردگی اوربنیادی سہولتوںکی عدم فراہمی کے خلاف اہم فیصلے کیے جائیںگے۔