زبیر گوندل آج کرکٹ ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی ہوں گے

44

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر آج جماعت اسلامی یوتھ ضلع ائیر پورٹ کے تحت شاہ فیصل الحمراہ کرکٹ کلب بلاک 5میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔علاوہ ازیں وہ ضلع ملیر ،ضلع غربی ،ضلع شرقی اور ضلع شمالی و ضلع گلبرگ میں یوتھ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے ۔مزید یہ کہ صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر گوندل سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سابق ناظم شہر کراچی نعمت اللہ خان کی عیادت بھی کریں گے۔