امریکاسے ڈالرنہیں،ڈاکٹرعافیہ کی واپسی چاہتے ہیں، تحریک لبیک

123

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) امیرکراچی تحریک لبیک پاکستان علامہ رضی حسینی نے کہا کہ ہم کو امریکا سے ڈالر نہیں بلکہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی واپس چاہیے، وزیراعظم عمران خان امریکا میں کشمیر کی آزادی پر بات کریں، امت مسلمہ کے مسائل پر آواز اٹھائیں، دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان واضح لفظوں میں اعلان کریں کہ پاکستان کے آئین میں موجود قانون تحفظ ناموس رسالت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔