قتل کیس، ملزم عاطف کی صحت سے متعلق ایم ایل او کو جائزہ لینے کا حکم

189

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف کی صحت سے متعلق ایم ایل او کو جائزہ لینے کا حکم دیدیا۔ تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع کردی۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ وکلا کے دیر سے آنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریماکس دیے 9 بجے پیش ہونے کا کہا تھا۔ کیوں نا ملزم کو جیل بھیج دیا جائے۔ وکیل وقار عباسی نے موقف دیا کہ ایم ایل او کی رپورٹ دیکھی جائے۔ خدانخواستہ ملزم کو کچھ ہو نا جائے۔ ایم ایل او اگر کہہ دے کہ ملزم تندرست ہے تو بے شک جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جائے۔ وکیل منصف جان نے موقف اپنایا کہ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا جائے۔ وہاں کے ڈاکٹرز کو ڈائریکشن دی جائے کہ وہ خیال رکھیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے ملزم کی زندگی کا مسئلہ ہے تو سرٹیفکیٹ پیش کریں۔ عدالت نے ایم ایل او کو ملزم کی صحت سے متعلق جائزہ لینے کا حکم دیدیا۔ وکیل وقار عباسی نے موقف دیا کہ ساؤتھ سٹی بل کی عدم ادائیگی کے باعث اسے صحت مند ظاہر کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران عاطف زمان کے ماموں بھی عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔ عدالت نے عاطف زمان کے ماموں سے استفسار کیا کہ ساؤتھ سٹی اسپتال کا بل آپ ادا کریں گے اگر آپ بل نہیں دے رہے تو میں ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دے دوں گا۔ ملزم کے ماموں نے موقف دیا کہ آپ جناح اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے ہم جیل بھیجنے کا حکم دیں گے وہاں جیل سرجن علاج کرے گا۔