رہنماجماعت اسلامی راشد قریشی کی پھوپھی انتقا ل کرگئیں

215

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب قیم جماعت اسلامی کراچی راشد قریشی ،سابق کونسلرذاکر قریشی ،شاہد قریشی اورخالد قریشی کی پھوپھی گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد،راجہ عارف سلطان ،جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدرسیف الدین ایڈووکیٹ ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،قاضی صدرالدین ،سلمان شیخ اور دیگرنے شرکت کی اور صاحبزادوں اسرار، ابرار اور ارشاد سے تعزیت کر تے ہوئے مر حومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔مرحومہ کی نماز جنازہ فاروقی مسجد ،فاطمہ جناح کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین ملیر کے قبرستان میں کی گئی۔