نوجوانوں کے لیے 100بلین روپے مختص کرنا مستحسن ہے،مقررین

219

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کامیاب جوان ہی کامیاب پاکستان کی ضمانت ہیں، مشکل معاشی حالات میں 100بلین روپے نوجوانوں کے لیے مختص کرنا وزیرِ اعظم عمران کامستحسن اقدام ہے،ایک برس میں 2ہزار انٹرپرینیور انقلاب بن کر اْبھریں گے،اسٹارٹ اپ کمپنی کے آئیڈیاز کے تحت نوجوان انجینئرزکو 50 گھروں کا ایک پروجیکٹ دیا جائے گا، کوشش ہے کہ انجینئر طالبات کو بھی برابر کا موقع دیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے وزیرِ اعظم کی ٹاسک کمیٹی آن افورڈیبل ہاؤسنگ،وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام اور سینٹر فار افورڈیبل ہاؤسنگ اینڈ سسٹین ایبل بلٹ انووارمنٹ این ای ڈی یونیورسٹی کے اشتراک سے 20جولائی کوجامعہ کے سول اے وی ہال میں کیا۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے جے پی چیئر اور پروفیسرسول ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر شعیب ہارون احمد کا کہنا تھاکہ اس ایک روزہ قومی کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں انٹرپرنورشپ یعنی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے نوجوان اذہان کو کاروبار کی جانب مبذول کرنا ہے۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار کاکہنا تھاکہ میں سمجھتا ہوں کہ نوجوان ہمارا کل نہیں آج ہیں،جن کے لیے پچھلے پانچ سے دس برس میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔نوجوان انٹرپرنورجوکہ روایتی بزنس میں آنے کے خواہش مند ہیں ان کی بھی معاونت کریں گے۔وزیر اعظم کی ٹاسک کمیٹی آن افورڈیبل ہاؤسنگ کے چیئرمین ضیغم رضوی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اسٹارٹ اپ کمپنیز کے آئیڈیاز کو بہت سراہاہے اورکہا کہ نوجوانوں کو لے کر چھوٹی کنسٹرکشن کمپنیاں بنائی جائیں، 50 گھروں کا ایک پروجیکٹ انہیں دیا جائے۔