جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماؤں کا فریدہ یعقوب اسپتال کا دورہ

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر کی قیادت میں معتمدہ کراچی فرح عمران اور صدر الخدمت خواتین کراچی منور اخلاص نے فریدہ یعقوب اسپتال کا دورہ کیا،اسما سفیر نے پروجیکٹ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ خدمت جماعت اسلامی کی پہچان ہے،ہمارے ادارے ہماری دعوت کا ذریعہ ہیں،دکھی انسانیت کو مسائل اور پریشانیوں سے نکال کر روحانی اور جسمانی طور پر مضبوط کرکے معاشرے کا کار آمد فرد بنانا الخدمت کا مشن ہے۔گلشن حدید میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال علاقے کے مکینوں کو مناسب قیمت پر صحت کی انتہائی معیاری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک نے بتایا کہ فریدہ یعقوب پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد یہ 75 بستروں کا انتہائی جدید اسپتال ہوگا۔اس موقع پر ناظمہ ضلع جمیلہ عبدالرحمن اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔