ملیر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے،محمد اسلام

165

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع ملیر کے امیر محمد اسلام نے ذمے داران ضلع اور شعبہ جات کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے اور ملک میں مدینے والا نظام قائم کرنا چاہتی ہے ۔عوام کی نظریں اب جماعت اسلامی پر ہیں۔ جماعت اسلامی بڑے انقلاب کی تیاری کررہی ہے، کارکنان کی ذمے دارری ہے کہ وہ عوام کو حوصلہ اور جرات فراہم کریں ۔