کراچی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر شہید

149

کراچی(آن لائن)کراچی علاقے سپر ہائی وے وزیر گوٹھ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس افسر کو شہید کردیا تفصیلات کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود وزیر گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر گلام
قادر شر ولد عبدالمجید کو شہید کرکے فرار ہوگئے مقتول کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانہ میں تعینات تھا شہید اہلکار کو گھر سے تھانہ جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا پولیس ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ڈکیتی مزاحمت قرار دے رہی ہے بعد ازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد شہید اہلکار کی میت کو ورثا کے حوالے کردیا۔
کراچی /پولیس افسر