پاکستان نے امریکا میں لابنگ کے لیے نجی فرم کی خدمات حاصل کرلیں

138

واشنگٹن (آن لائن )امریکامیں پاکستانی سفارتخانے نے عالمی شہرت یافتہ لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں ۔ لابنگ فرم دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلیے پاکستانی سفارتخانے کی
مدد کرے گی ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکامیں پاکستان کے سفارتخانے نے معروف لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ پاکستانی سفیر نے لابنگ فرم ہالینڈ اینڈ نائٹ سے معاہدہ کیا۔

لابنگ