مجرا ہو رہا تھا اور اس میں موجود شخص بعد میں وزیراعظم بنا،صابر شاکر

301

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی صابر شاکر نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کے حوالے سے ماضی کا قصہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے میاں طارق سے تین سو سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کی گئی اور اس میں
میں بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں۔ملتان میں یہ کام بالکل ایک فلمی سین کی طرح کیا جا رہا تھا۔بہت عرصہ قبل ملتان میں ایک جگہ پر مجرا ہو رہا تھا وہاں پر پولیس نے ریڈ کیا تھا اس میں ایک ایسے شخص موجود تھے جو بعد میں پاکستان کے وزیراعظم بنے۔اس میں ایک اور صاحب تھے جو بیوروکریٹ تھے۔جو شخص بعد میں وزیراعظم بنے انہوں نے دوڑ لگائی اور دیوار پھلانگ کر جان بچائی ورنہ انہیں بھی گرفتار کر لیا جانا تھا۔تاہم ان کے دوست بیوروکریٹس کو گرفتار کر لیا گیا تھا اس لیے کہا جاسکتا کہ ملتان اس معاملے میں خاصا خطرناک ہے۔خیال رہے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنا نے والے میاں طارق کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
صابر شاکر