وزیراعظم کی امریکی تاجروں اورسرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

311

وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کروں کو پاکستان میں سرماریہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہرجاوید اور جاوید انور نے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورت حال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت سرمایہ کاری کی دلچسپی کے دوسرے اہم شعبوں کی نشاندہی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پیشکش کی کہ وہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو اہم جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ زمینی روابط کا حامل ملک ہے۔