سابق لیگی ایم پی اے کے گھر سے 4 من چرس برآمد

447

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ (ن) کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے 4 من چرس برآمد کرکے ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپورکے علاقے کوثر کالونی میں مسلم لیگ (ن) کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا،کارروائی کے دوران گھر سے 5 من چرس برآمد ہوئی۔ اے این ایف اہلکاروں نے فوزیہ ایوب کے بیٹے طیب ایوب کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور سے ہی (ن) لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اسلم رند کے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کرلیا۔ اے این ایف نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔