متحدہ عرب امارات کا کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزہ سینٹر

558

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں کراچی میں ویزا سینٹر کھول رہے ہیں جو جنوبی ایشیا کی اس قسم کی سب سے بڑی سہولت ہوگی۔

کراچی ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کےموقع پر یو اے ای سفیر نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اسی قسم کا مرکز اسلام آباد میں بھی کام کا آغاز کردے گا۔

ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کے بعد حماد عبید الزابی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہاں ہر چیز میسر ہوگی، جس میں میڈیکل انشورنس، طبی معائنے اور کانٹریکٹس وغیرہ شامل ہیں جبکہ کراچی کے خیابانِ شمشیر میں اس ویزا سینٹر کے لیے پوری ٹیم یو اے ای سے آئے گی۔

ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر جنید اسمٰعیل مکدہ، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، نائب صدر آصف شیخ جاوید سابق صدر سراج قاسم تیلی سمیت مینیجنگ کمیٹی کے اراکین پرمشتمل اجلاس میں یو اے ای حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اراکین تاجر برادری کی جانب سے گرم جوش میزبانی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے یو اے ای سفیر نے کہا انہوں نے پاکستان کے کئی شہروں کا دورہ کیا ہے جس میں لاہور، سیالکوٹ، پشاور، جنوبی وزیرستان، فیصل آباد اور کوئٹہ شامل ہے۔