“تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہوں”

344

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے اس کے تحفظات کو مسترد کردیا۔

صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے 7 پارلیمانی رہنماوٴں کو تین صفحات پر مشتمل خط لکھا جس میں کہا گیا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کے لیے وزارتِ پارلیمانی امور کو خط لکھ چکا ہوں اور ریکوزیشن اجلاس سے متعلق 2016 کی رولنگ واضح ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اپنی ذات کی جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ ایوان کے تقدس کے لیے لڑ رہا ہوں اور قرارداد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔