ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ معطل، شہریوں کومشکلات کا سامنا،

1261

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ معطل، شہریوں کی رسائی مشکل ترین ہوگئی،24گھنٹے گزر جا نے کے با وجودشہری ایم ڈی اے کی ویب سائٹس سے معلومات حاصل کرنے میں ناکام ہیں،

شہری تحفظات کا اظہار کرنے لگے۔ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، تیسر ٹاؤن اسکیم 45 میں ہونے والی قرعہ اندازی کی معلومات کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا .پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت تیسر ٹاؤن اسکیم 45 میں سستی رہائشی اسکیم کے حوالے سے گزشتہ روز ہونے والی قرعہ اندازی کے بارے میں عوام کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیسر ٹاؤن اسکیم45 کے بارے میں عوام کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایم ڈی اے کی ویب سائٹ پر (اکاؤنٹ سسپنڈڈ) ”یہ اکاؤنٹ معطل ہے“ کا ٹائٹل آویزاں کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز19جولائی کو مقامی ہوٹل میں ہونے والی قرعہ اندزای کے بعد سے تاحال ویب سائٹ میں خرابی کی شکایت موصول ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ گز شتہ روز ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل خان نے قرعہ اندازی کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیسر ٹاؤن اسکیم 45 میں ہونے والی قرعہ اندازی میں کام یاب درخواست گزاروں کی فہرست ایم ڈی اے کی ویب سائٹ www.taisertown.com.pk اورwww.mda.gos.pk پر جاری کردی جائے گی، تاہم شہریوں کی رسائی دونوں ویب سائٹ پر ممکن نہیں ہو پا رہی ہے۔

اس حوالے سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس کی اپ گریڈیشن اور عوام کا ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے عارضی تعطل پیدا ہوا ہے جو جلد دور ہو جائے گا۔