وزیراعظم کمرشل پرواز سے دورہ امریکا کیلیے واشنگٹن روانہ

510
Imran Khan (file foto)

وزیراعظم عمران خان، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے تین روزہ دورے کے لیے واشنگٹن روانہ ہوگئے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی امور زلفی بخاری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی امریکا کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس دورے کے پیشِ نظر پہلے ہی واشنگٹن میں موجود ہیں۔گزشتہ برس اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں 22 جولائی کو ان کی ملاقات امریکی صدر کے ساتھ طے ہے۔

ملاقات میں پاکستان امریکا کے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسی کے امور اور افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔وزیراعظم کمرشل پرواز کے ذریعے دورے پر روانہ ہوئے جو براستہ قطری دارلحکومت دوحہ سے امریکا پہنچے گی۔