خبردار! فیس ایپ کااستعمال آپ کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

804

موبائل فون اپلیکیشن فیس ایپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں کو اپنا شیدائی بنالیا ہے۔ یہ ایپ اس وقت بہت زیادہ مقبول ہوئی جب اس میں ایک OLD نامی فلٹرمتعارف کرایا گیا۔ دنیا بھر میں لوگوں نے اس فلٹر کو استعمال کرکے اپنے آپ کو بوڑھا بنایا اور دنیا کے سامنے اپنی بڑھاپے کی ممکنہ تصاویر پیش کیں، ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔

دیکھا جائے تو یہ صرف ایک اپلیکیشن ہے لیکن سائبر سکیورٹی ماہرین نے اس ایپ کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس ایپ سے لی گئی تمام تصاویر بالکل غیر محفوظ ہیں۔ یعنی آپ جب اس ایپ سے اپنی تصویر لیتے ہیں تو وہ تصویر ایپ بنانے والی روسی کمپنی کے پاس محفوظ ہوجاتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ لوگ اپنے آپ کوبوڑھا دیکھ کرتو بہت خوش ہوتے ہیں مگروہ یہ نہیں جانتے کہ یہ اپلیکیشن اس کے بدلے میں ان سے کیا حاصل کر رہی ہے۔

خطرناک بات  تو یہ ہے کہ اس کمپنی نے صارفین کو پہلے سے ہی خبر دار کردیا ہے کہ آپ کا DATA اس اپلیکیشن پر بالکل محفوظ نہیں۔ کمپنی کے مطابق کسی بھی سائبر حملے کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔

فیس ایپ کے OLD فلٹر کو اب تک 150 ملین سے زائد صارفین استعمال کرچکے ہیں۔لیکن اس جانب کم لوگوں کی ہی توجہ گئی ہوگی کہ اس ایپ کو استعمال کرنا کتنا خطرناک عمل ہے۔