جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا، انجام بھگتنا ہوگا‘عثمان بزدار

131

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا، انجام بھگتنا ہوگا، سرکاری خزانے کے امین ہیں، خیانت نہیں کرنے دینگے، کرپشن کیخلاف جہاد جاری رہے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہورہے ہیں اور لوٹ مارکا دورنئے پاکستان میں نہیں چل سکتا، سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی اوربدعنوان عناصر نے ملک و قوم کے وسائل کو بے
دردی سے لوٹا۔ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے اور دوسری طرف عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے۔ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا جبکہ نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میںپاکستان بدل رہا ہے اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 10برس میں میگا پروجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا۔سابق حکمرانوں کے دور میںسرکاری خزانے کو لوٹا گیا اورہر ادارے میں کرپشن کی گئی۔انہوںنے کہا کہ کرپشن اورقرضوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا اورپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا ۔ ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ بہت ظلم و زیادتی کی۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا گیااورذاتی نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے جس کے باعث عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔
عثمان بزدار