مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی حفاظتی ضمانت منظور

263

کراچی( نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرلیں، مفتاح اسماعیل کہتے ہیں وارنٹ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، جب بھی مجھے بلایا گیا میں گیا تھا،حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے مفتاح اسماعیل صبح اپنے وکلا کی ٹیم کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ پہنچے مفتاح اسماعیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، نیب کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے ،حفاظتی ضمانت دی جائے، نیب اسلام آباد نے ان کے وارنٹ جاری کیے ہیں،، نیب سے تعاون کے لیے تیار ہیں ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے مفتاح اسماعیل کی 7دن کے لییحفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ملزم کو نیب انکوائری میں تعاون کی ہدایت بھی کی، جبکہ اسی عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی بھی 5 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا وارنٹ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، جب بھی مجھے بلایا گیا میں گیا ہوں، صبح 10بجے کا نوٹس مجھے شام 3 بجے موصول ہوا تھا،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا شاہد خاقان عباسی جیسا مخلص، ایماندار اور شریف انسان ملک میں نہیں ہے،نیب کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کے لییرشوت وصول کی تھی،مفتاح اسماعیل کی ضمانت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما علی اکبر گجر کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں مفتاح اسماعیل اور پنجاب میں مریم نواز پیش ہوئی، یہ آمریت کا دور ہے سیاسی لوگوں کو گرفتار کر رہے ہیں ،جیلوں کو بھرنا آمریت کا کام ہے،ہر آدمی سے بیسک رائٹس چھینا جا رہا ہے، 25 جولائی کو یوم احتجاج کر رہے ہیں جس میں تمام سیاسی پارٹیاں شامل ہوں گی۔
مفتاح اسماعیل