چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو گھر جانا ہوگا، قمرزمان کائرہ

164

تیمرگرہ (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلا عات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہیں اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کواب گھر جانا ہوگا ۔ حکومت نے ترقیاتی کاموں کے بجائے تمام تر توجہ نیب کے ذریعے اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے پر مرکوز کر رکھی ہے ، ہر ادارے کو اپنے حدود میں کام کرنا چاہیے، اداروں کا سیاست میں مداخلت ملک اور جمہورت کے لیے زہر قاتل
ہے ،مرکزی حکومت بھی جلد انجام کو پہنچ جائے گی۔ لویر دیرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتساب کے خلاف نہیں لیکن حکومت صرف اپوزیشن کا احتساب کرکے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں اگر احتساب کرنا تو کراس دی بورڈ احتساب کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر متحد ہے اور اپوزیشن جماعتوںکے ساتھ عددی اکثریت بھی ہے۔ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر چیئرمین سینیٹ کو مستعفی ہونا چاہیے تھا لیکن وہ کرسی پر براجمان ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی خواہش تھی کہ حکومت کو اپنا مدت پورا کرے لیکن حکومتی اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کو جلدی ہے کہ وہ خو د بخود ختم ہوجائے ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر الزام ہے کہ اس نے اپنی دور میں 8 ہزار ارب قرضہ لیا تھا لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے فوج کے ساتھ ملک کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کرملاکنڈڈویژن کے 30 لاکھ آ ئی آئی ڈی پیز کو سنبھالا۔ انھوں نے کہا کہ فوج کے ساتھ عوام نہ ہو تو وہ توپوں، ٹینکوںاور اسلحہ سے جنگ نہیں جیت سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں25جولائی کو یوم سیاہ منائیں گے۔
قمرزمان کائرہ