کونسلر کیلیے نااہل لوگ وزیر اور مشیر بنے ہوئے ہیں‘عظمیٰ بخاری

170

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو لوگ کونسلر بننے کے قابل نہیں تھے ان کو وزیراور مشیر لگادیا گیا، گاڑی کی اسٹپنیاں تبدیل کرنے سے ریس نہیں جیتی جا سکتی، اب گاڑی کا ڈرائیور تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ میاں اسلم اقبال کو صنعتی سیکٹر تباہ کرنے پر اطلاعات کی وزرات انعام میں دی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا پنجاب میں وزرا کی تبدیلیوں پر ردعمل میں کہا پنجاب کے 45وزیراور مشیر صرف عوام کے پیسے پر عیاشی کرنے آئے ہیں۔ پنجاب کے تاجروں کو اربوں کا ٹیکہ لگانے والے سے استعفا لینے کے بجائے نوازشات کی بارش کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ، اسپیکر شپ اور وزارت قانون کے بعد اطلاعات کا محکمہ بھی (ق) لیگ کو دے دیا گیا ہے۔ آج
پنجاب میں (ق) لیگ کی حکومت مکمل ہو گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ریموٹ کی طرح کنٹرول کررہا ہے۔عمران خان نے علم خان کو پرویز الٰہی کی مخالفت پر کھڈے لائن لگایا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری