گرفتاریوں سے ڈرا یا دھمکا یا نہیں جاسکتا،عبدالقادر بلوچ

194

کوئٹہ(آن لائن) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کو گرفتاریوں سے ڈرا یا دھمکا یا نہیں جاسکتا، وفاقی حکومت کی خاتمے کا دن آچکے ہیں، کسی بھی صورت اصولوں پر سودا بازی نہیں کریں گے ۔ 25جولائی کو ہونے والے احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتیں بھر پور شرکت کرینگے شاید خاقان عباسی کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے وقت آنے پر تمام حساب لیا جائے گا مریم نواز کا دورہ کوئٹہ خوش آئند اقدام ہے بلوچستان کے عوام 25جولائی کو حکومت کے خلاف بھرپور نفرت کا اظہار
کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو 5 سال دینے کے لیے تیار ہیں لیکن عوام یہ مدت پوری نہیں کرنے دیں گے۔ جتنے مرضی قائدین گرفتار کرلیں، ڈرنے والے نہیں، میں موجودہ حکومت کو 5 سال دینے کو تیار ہوں لیکن عوام یہ مدت پوری نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب کسی کی جرت نہیں کہ آمریت کی طرف دیکھے، آمر ناکام ہوچکے ڈیل دینے کی باتیں کرنے والے کو خود ڈیل کی ضرورت پڑ گئی ہے، حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، جب پارٹی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے کارکن اور عہدیدار مریم نواز کے دورہ کوئٹہ کے استقبال کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں اور 25جولائی کو کوئٹہ جلسے میں طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کو کسی بھی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے وفاقی حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اب وفاقی حکومت کو عوام موقع نہیں دینگے کیونکہ عوام کے ساتھ جو دعوے اوروعدے کئے تھے ان میں ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیاگیا مہنگائی کی وجہ سے عوام کا براحال ہے ۔
عبدالقادر بلوچ