پختونخوا ایپکس کمیٹی کا قبائلی اضلاع میں انتخابی امور کا جائزہ

164

پشاور (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس گورنر ہائوس پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک ہوئے جبکہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سلیم خان، کورکمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہرمحمود، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان، سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا سمیت دیگر عسکری و سول حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں کیلیے ہونے والے انتخابات سے متعلق سیکورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کیلیے تمام عسکری و سول سیکورٹی ادارے پوری طرح تیار ہیں،حتمی سیکورٹی پلان کے مطابق آرمی، پولیس، خاصہ دار، لیویز اور ایف سی اہلکار سمیت 34ہزار 497 سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انتخابات کیلیے 1897 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جہاں 28لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریںگے ۔
ایپکس کمیٹی