عمران خان عدالت عظمیٰ میں جھوٹ بولنے پر ہی جیل جاسکتے ہیں، نفیسہ شاہ

142

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہعدالت عظمیٰ میں جھوٹ بولنے پر ہی عمران خان جیل جا سکتے ہیں، عمران خان کو کبھی چیئرمین بلاول زرداری کی انگریزی سے مسئلہ ہے تو کبھی اردو سے۔ ان کی ذہنی سطح اتنی زیادہ نہیں کہ وہ بلاول کی گفتگو کو سمجھ سکیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کے میانوالی میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان نے عدالت عظمیٰ میں بھی جھوٹ بولا۔ عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ بنی گالا محل کرکٹ کی کمائی سے
بنایا ہے جبکہ الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ بنی گالا محل تحفے میں ملا ہے۔عدالت عظمیٰ میں جھوٹ بولنے پر ہی عمران خان جیل جا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وجودہی اداروں کا مرہون منت ہے اس لیے وہ اداروں میں چھپ کر وار کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نہیں جس کے زیادہ شیئر خرید کر انیل مسرت ملک کے مالک بن گئے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ٹاک شوز میں گرفتاریوں کی پیشگی اطلاع دے کر کہتے ہیں کہ شفاف احتساب ہو رہا ہے۔
نفیسہ شاہ