احتجاجی نرسوں کے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں‘ مرتضیٰ وہاب

189

کراچی (آن لائن) مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب احتجاجی نرسوں کے پاس پہنچ گئے او ر ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن نرسز الائنس کے رہنماؤں کے سپرد کیا سیکرٹری محکمہ صحت بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر وہاں موجود میڈیا اور نرسز الائنس کے رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت نے وعدے کے مطابق نرسوں
کے مطالبات پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ حکومت پہلے روز سے ہی نرسوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے بعض نام نہاد لوگوں نے حکومت اور نرسز الائنس کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی تھی جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ دھرنا پارٹی والے صرف انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں جن لوگوں کی سیاست کا مقصد انتشار پھیلانا ہے وہ یہی کام کریں گے لیکن ہمارے عوام فسادی اور خدمتگاروں سے بخوبی واقف ہیںاگرتحریک انصاف میں اتنی ہی اخلاقی جرات ہے تو ملکی معاشی حالات پر ذرا گورنر ہاؤس کے باہر تو احتجاج کریں پی ٹی آئی کے دوست مہنگائی پر وفاقی حکومت کیخلاف بھی احتجاج کریں ۔انہوں نے کہا کہ نرسز نے پیپلز پارٹی کے حق میں جو نعرے لگائے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ شہید رانی کی پارٹی کے دلدادہ ہیں اور وہ پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے لوگوں کے دلوں میں بھٹو رہتاہے۔ اگر پی ٹی آ ئی کی وفا قی حکومت نے افرا ط زر اور مہنگا ئی پر تو جہ نہ دی تو وہ دن دو ر نہیں جب لو گ سڑ کو ں پر نکلیں گے ۔
مرتضیٰ وہاب