آرٹم اور جوناتھن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

216

نیویارک(جسارت نیوز) ہسپانوی ٹینس اسٹار مارشل گرانولرز اور انکے یوکرائن کے جوڑی دار سرجیے اسٹاخوسکے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں اسرائیل کے جوناتھن ارلیچ اور انکے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار آرٹم سیٹککو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار مارشل گرانولرز اور انکے یوکرائن کے جوڑی دار سرجیے سٹاخوسکے نے سخت مقابلے کے بعد اسرائیل کے جوناتھن ارلیچ اور انکے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار آرٹم سیٹککو 6-7 (6-8)، 6-3 اور 11-9 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔