پاکستان میں اسپورٹس کلچر کو پروان چڑھانا ہمارامشن ہے، سلیم شاکر

246

لاہور(جسارت نیوز)مشعل یوتھ سوسائٹی کے چیئرمین سلیم شاکرنے کہا ہے کہ پاکستان میں اسپورٹس کلچر کو پروان چڑھاکر نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں فرسٹریشن سے بچا کر زہنی و جسمانی طور پر مضبوط بناکر معاشرے کا مفید شہری بنانا میری زندگی کا مشن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے3اگست سے جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن عالمی معیار کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیلنٹ زنگ آ لود ہو رہا ہے،پاکستان میں ا سپورٹس کلچر کو پروان چڑھانے اورنوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئے ضروری ہے کے نوجون کھلاڑیوں کو مختلف محکموں میں کنفرم نوکریاں دی جائیںکیونکہ اسپورٹس مین کامعاشی تحفظ اورانہیں جدید سہولیات فراہم کرکے ہی پاکستان میں کھیلوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔اس موقع پرمشعل یوتھ سوسائٹی کے چیف آرگنائزر اور جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکرٹری انعام الحق سلیم نے بھی خطاب کیا۔