نائیجیریا نے افریقا کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

164

قاہرہ (جسارت نیوز) نائیجیریا کی ٹیم نے افریقا کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے افریقا کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں سخت مقابلے کے بعد تیونس کو 1-0 گول سے شکست دی۔ اوڈین جودی نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں جاری افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہے نائیجیریا اور تیونس کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں نائیجیریا کی ٹیم نے تیونس کو 1-0 گول سے شکست دیکر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نائیجیرین ٹیم کے کھلاڑی اوڈین جودی نے میچ کے تیسرے منٹ میں گول کے کے اپنی ٹیم کو تیونس کے خلاف 1-0 گول کی برتری دلا دی۔ میچ کے ہاف پر نائیجیریا کی ٹیم کو تیونس کے خلاف ایک گول کی برتری تھی، دوسرے ہاف میں تیونس کی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔ یوں نائیجیریا کی ٹیم نے تیونس کی ٹیم کو 1-0 گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔