محمد بلال سلور اورسائوتھ ایشیا ٹائٹل کے لیے آج رنگ میں اتریں گے

216

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستانی باکسر محمد بلال انڈونیشیا میں ہونیوالے باکسنگ مقابلے میں اب ایک کے بجائے2ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گے ،کراچی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد بلال اور Geisler AP کے درمیان کانٹے کا مقابلہ آج ہو گا ۔دونوں باکسر ورلڈ باکسنگ کونسل (WBC)کے تحت ہونیوالا سلور ایشیا ٹائٹل اور ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (WBA)کے ساوتھ ایشیاٹائٹل کے لئے فائٹ کر رہے ہیں ۔ پاکستانی باکسر محمد بلا ل پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کی سربراہی اورگلیڈیس پرا ئیوٹ لمیٹڈ کا تعاون حاصل ہے ۔پاکستانی باکسر محمد بلال نے انڈونیشیا سے پیغام میں کہا کہ وہ یہاں ایشیا سلور ٹائٹل فائٹ کھیلنے آئے تھے مگر یہاں آکر معلو م ہوا کہ ساوتھ ایشیا ٹائٹل کا مقابلہ بھی طے ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں دونوں ٹائٹل جیتنے کے لئے پر عزم ہوںاور پاکستانی عوام بھی میری کامیابی کے لئے دعا کرے ، آج پاکستان کی کامیابی کا دن ہے اور امید ہے کہ کامیابی کے بعد دونوں ٹائٹل ہمارے کاندھے پر ہو گا ۔یاد رہے کہ محمد بلال نے30نومبر2017سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور2017میں ہی ایک ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ سال2018ء میں3ٹائٹل میں فاتح رہے اور 2019ء کو یہ دوسرا ٹائٹل کھیل رہے ہیں ۔ باکسر ڈاٹ کام کے ریکارڈ کے مطابق محمد بلال نے پاکستان میں باکسنگ کی6فائٹ میں حصہ کیا اور تمام فائٹ میںکامیابی حاصل کی ۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کی ورلڈ رینکنگ کے مطابق دنیا میں1688باکسر ہیں اور ایشیا میں محمد بلال کی14ویں رینکنگ ہے ۔ اگر محمد بلال ایشیا کا مقابلہ بھی جیت گئے تو انکی ورلڈ رینکنگ بھی بڑھ جائے گی اور ان کا مستقبل روشن ہو جائے گا اس کے بعد وہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے انٹرنیشنل ٹائٹل کے لئے کوالیفائی کریں گے ۔