بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ میںمزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے

179

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ مواچھ فٹبال کلب کے زیراہتمام ینگ مواچھ فٹبال گرائونڈ سجن گوٹھ میں جاری آل کراچی شہیدبے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز موسی لاشاری نے حیدری اسپورٹس کو 3-1سے اور سر حد پختون ایف سی نے کلری محمدن کو3-2 سے شکست دیدی۔ینگ مواچھ فٹبال گرائونڈ سجن گوٹھ میں جاری آل کراچی شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں موسی لاشاری نے حیدری اسپورٹس کو 3-1سے مات دیدی۔ سائوتھ کی موسی لاشاری کی جانب سے ولید نے20 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی۔ پہلے ہاف میں موسی لاشاری کی ٹیم1-0 سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں موسی لاشاری کی طرف سے صابر لاشاری نے41 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو سے دگنا کردیا۔ دو گول کے خسارے میں جانے والی حیدری اسپورٹس کی جانب سے49 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کے خسارے کو2-1 کردیا۔ کھیل کے اختتام سے چار منٹ قبل 56ویںمنٹ میں شاہ زیب سنی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں3-1 سے سرخرو کردیا۔دوسرے میچ میں سر حد پختون ایف سی نے کلری محمدن کو3-2 سے قابو کرلیا۔ ناکام سائیڈ کلری محمڈن کی جانب سے 16ویں منٹ میں ایاز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔ایک گول کے خسارے میں جانیو الی سرحد پختون کی جانب سے قمر علی نے 21ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔وقفے میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں قمر علی نے35 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے سرحد پختون کو میچ میں 2-1کی سبقت دلوادی۔ جس کو49 ویں منٹ میں اسد اللہ نے تیسرا گو ل کرکے اپنی ٹیم سرحد پختون کی برتری کو3-1 سے مستحکم کردیا۔ کھیل کے اختتام سے آٹھ منٹ قبل 52ویں منٹ میں کلری محمدن کے ریاض نے گو ل کرکے اپنی ٹیم کے خسارے کو 3-2سے کردیا۔ ریفری کی اختتامی وسل پر سرحد پختون نے 3-2سے کامیابی اپنے نام کرلی۔میچ کے ریفری عبدالواسع، ڈپٹی ریفریز نذیر ، عمر مومن، میچ کمشنر خدابخش کے پی ٹی اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔