عبدالغنی فٹبال،ماڑیپوربلوچ نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

69

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)حیدری بلوچ فٹبال کلب کے زیر اہتمام واجہ شہہ عبدالغنی بلوچ شہید فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ میں ماریپور بلوچ اور برما آفریدی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ اس شاندار کوارٹر فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل فیفا ریفری محمد اقبال بلوچ تھے جن کا میچ کے پہلے ہاف کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس میچ کے آغاز سے دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت موومنٹس بنائے دونوں ٹیموں نے سبقت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے گول پوسٹس پر جارحانہ حملے کیے اور اس کوشش میں میچ کے 42 ویں منٹ میں برما آفریدی کی طرف سے آصف نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔اسی اسکور پر میچ کا پہلا ہاف اپنے اختتام کو پہنچا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے معیاری کھیل کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شائقین فٹبال کو محظوظ کیا۔ خاص کر ماریپور بلوچ کی ٹیم نے گول برابر کرنے کی کوشش میں اٹیکنگ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس کوشش میں میچ کے 63 ویں منٹ میں ماریپور بلوچ کی جانب سے شاکر نے ایک خوبصورت گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیاور پھر میچ کے 75 ویں منٹ میں برما افریدی کے ڈیفنڈر کی طرف سے اپنے گول ایریا میں ماریپور بلوچ کے اسٹرئیکر کے خلاف فائول کرنے پر ریفری نے ماریپور بلوچ کے حق میں پینلٹی کک دے دی جسے ایک بار پر شاکر نے جال کی نذر کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی اور پھر اس کے فوری بعد ایک خوبصورت موو کے نتیجے میں ماریپور بلوچ کے عدنان سخی نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ گیند کو جال میں ڈال کر مقابلہ 1 .3 کردیا. اور پھر میچ کے 87 ویں منٹ میں برماآفریدی کی طرف سے آصف نے ایک اورگول اسکور کرکے میچ کی دلچسپی میں اضافہ کیا لیکن اسی اسکور پر یہ دلچسپ میچ اپنے اختتام کو پہنچا اس طرح ماریپور بلوچ کی ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اس میچ کو ریفری عبدالباقی نے سپروائز کیا جبکہ ڈپٹی ریفری کے فرائض شاہنواز شانی اور شوکت گوٹائی نیانجام دیے۔