نیبر ہڈ اور بائونس کلب باسکٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج مدمقابل ہونگی

166

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیبر ہڈ اور بائونس کلب کی ٹیموں کے درمیان شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلا جائیگا۔ قبل ازیں کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب اور بائونس کلب نے کامیابی حاصل کی۔ کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی باسکٹ بال کلب کو 50 کے مقابلے میں 65 باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فاتح کلب کی جانب سے عبداللہ خان27، سیمی گیلانی 20 اور علی احمد 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے وجیہ عباسی 20، جازیب عباسی 18، اسد امام نے8 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔