عالمی کپ 2019 میں151بلے بازوںنے لگائے357 چھکے

166

سید پرویز قیصر
انگلینڈ اور ویلس میں کھیلے گئے عالمی کپ کے45 میچوں کی 89اننگوں میں151بلے بازوں نے357 چھکے لگائے جو ایک عالمی کپ میں تیسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے شروی ہونے سے پہلے کہا جارہا تھا کہ اس عالمی کپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بنے گا۔ مگر کچھ میچوں میں بالروں کے لئے ساز گار پچ ملی جسکی وجہ سے ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنے سے رہ گیا۔ اس مرتبہ جتنے کھلاڑیوں نے چھکے مارے اتنے کھلاڑیوں نے اس سے پہلے ایک عالمی کپ میں چھکے نہیں مارے تھے۔
ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ2015 میں نیوزی لینڈ اور آسڑیلیا میں مشترکہ طور پر ہوئے عالمی کپ میں قائم ہوا تھا۔ نیوزی لینڈ اور آسڑیلیا میں مشترکہ طور پر ہوئے عالمی کپ میں48 میچوں کی96 اننگوں میں 104 کھلاڑیوں نے 463 چھکے لگائے تھے۔
ویسٹ انڈیز میں2007 میں ہوئے عالمی کپ میں 51 میچوں کی102 اننگوں میں 109 کھلاڑیوں نے 373 چھکے مارے تھے جو ایک عالمی کپ میں چھکوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد تھی مگر109 کھلاریوں نے چھکے لگاکر تب ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ بلے بازوں کے ذریئے چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا تھا جو اب ؎ٹوٹ گیا ہے۔
اگر بات ایک عالمی کپ میں سب سے کم چھکوں کی کی جائے تو ایسا انگلینڈ میں1979 میں ہوئے دوسرے عالمی کپ میں ہوا تھا۔ اس عالمی کپ میں14میچوں کی28 اننگوں میں 15 بلے بازووں نے28 چھکے لگائے تھے۔ انگلینڈ میں1975 میں پہلے عالمی کپ میں بھی 28 چھکے مارے گئے تھے تب15 میچوں کی30 اننگوں میں20 بلے بازووں نے ایسا کیا تھا۔
انگلینڈ کے دس کھلاڑیوں نے گیارہ میچوں میں76 چھکے لگائے جبکہ ویسٹ انڈیز کے بارہ بلے باز نو میچوں میں59 چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔ آسڑیلیا کی جانب سے دس میچوں میں آٹھ بلے بازوں نے44 چھکے مارے۔ ہندوستان کی ٹیم چھکے لگانے کے معاملہ میں چوتھے مقام پر رہی۔اس کے آٹھ بلے بازوں نے36 چھکے مارے۔ پاکستان کے نو بلے باز نو میچوں میں28 چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔
افغانستان کے بارہ بلے بازوں نے اورجنوبی افریقہ کے نو بلے بازوں نے اس عالمی کپ میں27ْ۔27 چھکے لگائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آٹھ بلے بازوں نے23 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی تھی۔بنگلہ دیش کے آٹھ کھلاڑیوں نے21 چھکے لگائے جبکہ سری لنکا کے سات کھلاڑی16چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔
انگلینڈ کے کپتان ایوئن مورگن سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز رہے۔ انہوں نے11 میچوں کی دس اننگوں میں22 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر پہچایا۔آسڑیلیا کے ایرون فنچ نے10 میچوں کی دس اننگوں میں 18 چوکے لگائے۔ہندوستان کے روہت شرما نے نو میچوں کی نو اننگوں میں 14 چھکے لگائے۔
انگلینڈ کے جیسن رائے اور ویسٹ انڈیز کے کریس گیل12۔12 چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے مقام پر رہے۔ جیسن رائے نے آٹھ میچوں کی سات اور کریس گیل نے نو میچوں کی آٹھ اننگوں میں ایسا کیا۔