احتساب عدالت نے مریم اورنگزیب کے 2مطالبات مان لیے

203

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب جج بشیر خان کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت میں میرے لیے خصوصی لفٹ کا بندوبست کیا جائے کیونکہ (ن) لیگ کا کوئی
نہ کوئی لیڈر روزانہ احتساب عدالت میں آتا ہے اور دوسراشاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کرنے والے رشتے داروں کے ساتھ میرا نام بھی لکھا جائے ۔احتساب جج محمد بشیر نے مسکراتے ہوئے مریم اورنگزیب کے دونوں مطالبات تسلیم کر لیے۔ عدالت کے عملہ کو ہدایت کی کہ ان کے لیے خصوصی لفٹ کا اہتمام کیا جائے اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کرنے والے رشتہ داروں میں مریم اورنگزیب کا نام بھی لکھا جائے ،جس پر مریم اورنگزیب نے جج بشیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نشست پر بیٹھ گئیں ۔
2مطالبات