سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب

137

اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ میں تمام اپوزیشن ارکان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف 54 ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پر پہلے سے دستخط کیے ہوئے ہیں، باقی ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر پیر کو دستخط لیے جائیں گے۔