ملک میں صرف سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جارہاہے،نثار کھوڑو

170

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ملک میں صرف سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایاجارہاہے،ڈالر کی قدر بڑھنے پر نیب کیوں خاموش ہے ‘قدر بڑھنے سے لوگوں نے راتوں رات اربوں روپے بنائے گئے ملک کا قرض بھی بڑھ گیا ‘عمران خان نے 20ارب روپے اسٹاک ایکسچینج کو پیکیج دیا ہے لیکن غریب عوام کیلیے کوئی سبسڈی نہیں ہے۔وہ حیدرآباد میں علی نواز شاہ رضوی کی رہائشی گاہ پر پریس کانفرنس کررہے تھے ،اس موقع پراس موقع پر علی نواز شاہ رضوی، صغیر قریشی، آفتاب خانزادہ اور دیگر بھی موجو دتھے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت سیاستدانوں کو برا بناکر پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جب عمران خان وزیراعظم بنے تو ملک میں استحکام تھا ، راتوں رات ان کے چہیتوں نے ڈالر کی قدر میں 10 روپے اضافہ کردیا۔ حکومت کہہ رہی تھی کہ کچھ عناصر نے ڈالر ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کی ہے ہم چھاپے ماررہے ہیں لیکن تفصیلات نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے کہہ دیا ہے کہ وہ تمام تر مقدمات میں اپنی ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے رہے ہیں، اربوں روپے کا تقاضا کرنے والے اب ڈیڑھ کروڑ روپے تک آپہنچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ناکامی ہے کہ وہ اپنا ٹارگٹ مکمل نہیں کرسکا ۔
نثار کھوڑو

حیدرآباد: پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑوپریس کانفرنس کررہے ہیں