ڈرائیور کی حاضر دماغی خیبرمیل اور فرید ایکسپریس بڑے تصادم سے بچ گئیں

267

نوشہروفیروز(آن لائن)ڈرائیور کی حاضر دماغی ایمرجنسی بریک لگاکر خیبر میل کو فرید ایکسپریس کے ساتھ بڑے حادثے سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل ایکسپریس محراب پور میں ایک بڑے حادثے سے معجزانہ
طور بچ گئی۔ ریلوے سگنل سسٹم کی خرابی یا ریلوے ملازمین کی نااہلی کی وجہ سے ایک بڑا سانحہ رونما ہوتے ہوتے رہ گیا، خدانخواستہ نقصان حال ہی میں ہونے والے اسٹیشن ڈیرہ الہیار سے دگناہوتا، ٹرین ڈرائیورذاکر خان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگاکر اوٹر سگنل پر ہی روک لیالوپ لائن پر فرید ایکسپریس آرہی تھی۔
حاضر دماغی