فرانس پاکستان کو 50 ملین یورو کا نرم شرائط پر قرضہ دے گا

138

اسلام آباد( آن لائن )فرانس پاکستان کو 50 ملین یورو (9 ارب روپی) کا نرم شرائط پر قرضہ جبکہ درگئی اور چترال ہائیڈرو پراجیکٹ کی بحالی کے لئے 0.2 ملین یورو (36ملین )کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نور احمد، فرانس کے سفیر مارک بارٹے اور
کنٹری ڈائریکٹر آف فرنچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ (اے ایف ڈی)جیکی ایمپرو نے جمعہ کو درگئی اور چترال ہائیڈرو پروجیکٹ کے لیے 0.2 ملین یورو کے گرانٹ معاہدہ اور 50 ملین یورو مالیت کے کریڈٹ فیسلٹی ایگریمنٹ پر دستخط کیے۔ مالا کنڈ اور چترال خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقوں میں شامل ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ مشینری کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور درگئی اور چترال میں موجودہ پاور اسٹیشنز کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، منصوبہ میں مستقبل میں خطہ کی ضروریات کے تناظر میں پیداوار میں اضافہ، ٹرانسمیشن اور بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔یہ منصوبہ دستیاب قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو استعمال کرنے اور اس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی حکومت پاکستان کی حکمت عملی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ فرنچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے فرانس پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں تکنیکی و مالیاتی تعاون فراہم کر رہا ہے جبکہ 2016ء میں 315 ملین یورو کی مالی معاونت کا وعدہ کیا گیا تھا۔
فرانس قرضہ