جج کی متنازع وڈیو پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری بھجوا دی گئی

86

اسلام آباد (آن لائن) جج کی متنازع ویڈیو پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری بھجوا دی گئی، تصویر اور آواز ایک ہی شخص کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دیکھا جائے گا کہ آڈیو اور وڈیو ایک ساتھ ریکارڈ ہوئی یا الگ الگ، الیکٹرونک جعل سازی یا ایڈیٹنگ کی جانچ بھی کی جائے گی۔ مکمل فرانزک ٹیسٹ کے لیے ریکارڈنگ ڈیوائس کا موجود ہونا ضروری ہے، مگر ایف آئی اے کو ابھی تک وڈیو بنانے والی ڈیوائس نہ مل سکی۔ذرائع کے مطابق ڈیوائس نہ ملنے سے وڈیو کی جانچ پڑتال میں تاخیر کا خدشہ ہے،
ڈیوائس موجود ہو تو وڈیو کا فرانزک ایک سے 2 روزمیں مکمل ہو جاتا ہے، وڈیو مریم نواز نے پریس کانفرنس میں دکھائی تھی۔
جج وڈیو