سربرینیتسا قتل عام کی جزوی ذمے داری ہالینڈ پر عائد ہوتی ہے‘ ڈچ سپریم کورٹ

181

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) ہالینڈ کی عدالت عظمیٰ نے سربرینیتساقتل عام کی جزوی ذمے داری ہالینڈ پر عائدکرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھاہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کی فوج میں شامل ڈچ فوجیوں نے 1995 ء میں 350 مسلمانوں کو انتہائی خطرناک حالات میں بوسنیائی سرب فورسز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔ ہالینڈ کی عدالت میں سربرینیتساقتل عام کے حوالے سے ایک اپیل ’دی مدرز آف سربرینیتسا‘ نامی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں ہالینڈ حکومت سے ہرجانہ طلب کیا گیا۔ ڈچ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اپیل کرنے والوں کو محدود ہرجانہ وصول کرنے کا حق حاصل ہے۔