31رکنی امریکی ممالک کی تنظیم کا حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

122

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس کے سیکرٹری جنرل لوئس الماگرو نے 31 رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ارجنٹائن کی طرح لبنانی حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے کر پابندیاں عائد کریں۔خبررساں اداروں کے مطابق لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے خلاف عالمی سطح پر گھیرا مسلسل تنگ ہو رہا ہے۔ ارجنٹائن کی طرف سے حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرکے تنظیم کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور تنظیم پر پابندیوں کے لیے براعظم امریکا کے ممالک بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ اے او ایس کے سیکرٹری جنرل الماگرو حزب اللہ اور ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے ارجنٹائن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔