چین میں ہمارے شہری کی گرفتاری پریشان کن ہے‘ آسٹریلیا

142

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی حکومت نے چین میں اپنے ایک شہری کی گرفتاری پر مایوسی اور پریشانی کا اظہار کیا۔ کینبرا حکومت کے مطابق آسٹریلوی شہری کو بظاہر فوجداری الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیا گیا شخص چینی نژاد آسٹریلوی مصنف ہے اور اس قابل اعتراض سیاسی نظریات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ ماریسے پائن نے یانگ ہینجون کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ہینجون کو بیجنگ حکومت نے رواں برس جنوری سے قومی سلامتی کے خدشات کے تحت گرفتار کر رکھا ہے۔